جمعہ30؍محرم الحرام 1445ھ18؍اگست 2023ء

جہلم کے سرکاری اسپتال میں سی ٹی اسکین کے بہانے چور نے مریضہ کو لوٹ لیا

جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال (ڈی ایچ کیو) میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی ہے۔

چور نے خود کو اسپتال کا ملازم ظاہر کیا اور بزرگ مریضہ سے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگیا۔

مریضہ کا کہنا ہے کہ ملزم اسپتال کا ملازم بن کر آیا اور کہا کہ آپ کا سی ٹی اسکین کرنا ہے، جس کے بعد ملزم نے کانوں سے بالیاں، موبائل فون اور دیگر سامان پرس میں ڈالنےکو کہا اور پرس لےکر فرار ہوگیا۔

 متاثرین کی شکایت پر اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) نے پولیس کو بلالیا، پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے چور کی تلاش شروع کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.