بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

جہلم: ڈمپر کی گاڑیوں کو ٹکر، دولہا دلہن سمیت 6 جاں بحق

پنجاب کے شہر جہلم  میں کھیوڑہ سالٹ رینج میں ڈمپر کی ٹکر سے دولہا دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈمپر نے کئی گاڑیوں کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں دولہا دلہن بھی شامل ہیں، جبکہ حادثے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.