جمعہ13؍جمادی الثانی 1444ھ6؍جنوری 2023ء

جہاں والدہ کی موت ہوئی، اسی سرنگ میں اسی رفتار سے گزرا، شہزادہ ہیری کا انکشاف

برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں اعتراف کیا ہے کہ وہ پیرس میں اسی سرنگ سے گزرے تھے جہاں ان کی والدہ کی موت ہوئی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، شہزادہ ہیری کی کتاب ’اسپیئر 10‘ جنوری کو شائع ہورہی ہے ، کتاب کے مختلف اقتباسات سے حیران کُن انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔

1997 میں جب شہزادی ڈیانا کی ایک کار حادثے میں موت ہوئی اس وقت ان کے دونوں بچے کم عمر تھے۔ شہزادہ ہیری اس وقت صرف 13 سال کے تھے، جو والدہ کی موت کے باعث ڈپریشن میں چلے گئے تھے۔

برطانوی شہزادے نے انکشاف کیا ہے کہ پیرس میں 2007 کے رگبی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے بعد وہ کس طرح اس تلخ لمحے سے خود گزر کر اُس تکلیف کا تجربہ کرنا چاہتے تھے جس سے ان کی والدہ شہزادی ڈیانا موت کے وقت گزری تھیں۔

ڈیوک آف سسیکس نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ’ورلڈ کپ انتظامیہ نے مجھے ایک ڈرائیور فراہم کیا تھا۔

شہزادے نے پیرس میں پہلی رات ہی اس ڈرائیور سے دریافت کیا کہ کیا وہ اس سرنگ کے بارے میں جانتا ہے جہاں میری ماں…‘ 

انہوں نے آگے لکھا کہ ’میں نے شیشے میں اس کی آنکھوں کو دیکھا، جس سے ان کی حیرانی ظاہر ہو رہی تھی۔ میں نے اسے بتایا کہ اس سرنگ کا نام ’پونٹ ڈی ایلما‘ ہے۔  ہاں، اسے معلوم تھا۔‘

ہیری آگے لکھتے ہیں کہ انہوں نے ڈرائیور سے کہا کہ وہ اسی سرنگ سے 65 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گزریں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس کے مطابق یہ وہی رفتار تھی جو گاڑی کے حادثے کے وقت میری والدہ کی گاڑی کی تھی، نہ کہ 120 میل فی گھنٹہ جو میڈیا رپورٹس میں بتائی جا رہی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.