سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جن جگہوں پر سیلاب نہیں آیا وہاں وزیرِ اعظم شہباز شریف کا عذاب آیا ہوا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں پھوٹ پڑ چکی ہے، ن لیگ اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عدلیہ بھی محسوس کرتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہونا چاہیے، ان کو ووٹ کا حق ملنے سے آئندہ الیکشن کا نتیجہ اہم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی شخص اداروں سے بڑا نہیں اور کوئی ادارہ پاکستان سے بڑا نہیں، 13 جماعتیں عمران خان کو دیوار سے لگانا چاہتی ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کو گلی ڈنڈے کا کھیل بنا دیا گیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ میں لندن گیا ہی نہیں دبئی گیا تھا، نیٹ بند ہونا عمران خان کی تقریر کو ہٹانے کی مشق تھی، قومی سلامتی عوام کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام مسائل کا حل فوری انتخابات ہیں، اسی سال الیکشن ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
Comments are closed.