پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمٰن ملک کا کہنا ہے کہ 4 دن بعد جہانگیر ترین بڑا کردار کریں گے۔
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج بلاول ہاؤس کراچی میں ہو رہا ہے جس کی صدارت شریک چیئرمین پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتِ حال اور اپوزیشن جماعتوں کے تعلقات پر گفتگو ہوگی۔
اجلاس کے سلسلے میں بلاول ہاؤس کراچی میں پارٹی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جہاں پہنچنے والے پیپلز پارٹی کے رہنما رحمٰن ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر بھی آنے والی ہے جس کے لیے حکومت تیاری کر لے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ایس او پیز پر واقعی عمل درآمد نہیں ہو رہا، عوام جہاں زیادہ ہیں وہاں احتیاط کرنا چاہیئے، پوری دنیا میں ویکسین فری ہے اور ہمارے یہاں کاروبار ہو رہا ہے۔
رحمٰن ملک کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈسکہ میں جیت پارلیمانی سیاست کی ہوئی ہے، ڈسکہ میں نون لیگ کی جیت پیپلز پارٹی کے مؤقف کی فتح ہے۔
Comments are closed.