بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جہانگیر ترین گروپ مستقبل میں کیا حکمتِ عملی اپنائے گا؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جہانگیر ترین گروپ مستقبل میں کیا حکمتِ عملی اپنائے گا اس حوالے سے اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین اور عبدالعلیم خان گروپ ایک ’فارورڈ بلاک‘ کی تجویز پر بات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ فارورڈ بلاک مشترکہ دوستوں کے ذریعے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کرے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے جہانگیر…

ذرائع کے مطابق فارورڈ بلاک وزیراعظم سے کہے گا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کیا جائے، جبکہ فارورڈ بلاک نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے علیم خان یا کسی اور کا نام تجویز کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گروپ کی جانب سے فی الحال وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کے لیے جدوجہد کی جائے گی، پرویز الہٰی یا ق لیگ کے امیدوار کی حمایت نہیں کی جائے گی۔

 ذرائع کا کہنا تھا کہ فارورڈ بلاک کی جانب سے وزیراعظم کو مکمل سپورٹ کیا جائے گا، حتمی نتیجہ ایک دو روز میں سامنے آجائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت اختیار کرلی۔

لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران عبدالعلیم خان نے ساتھیوں کے ساتھ جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

کورکمیٹی نے وزیر دفاع اور گورنر سندھ کوفوری طور پر ناراض اراکین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کا پی ٹی آئی کی جدوجہد میں بڑا ہاتھ تھا، حکومت بننے کے بعد جہانگیر ترین سے کام کیوں نہ لیا گیا؟ جواب بہت سوں کے پاس نہیں ہے۔

علیم خان نے کہا کہ آج پنجاب میں جس طرز کی حکمرانی ہے، اس پر پی ٹی آئی کے ووٹرز کو تشویش ہے، چالیس ایم پی ایز سے ملا ہوں، سب کو پنجاب کی طرزِ حکمرانی پر تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ پی ٹی آئی کا حصہ رہا، جیسی تبدیلی آرہی ہے، پی ٹی آئی کے سنجیدہ لوگوں کو فعال ہونا پڑے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.