استحکامِ پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین نے وطن واپسی کے بعد ملک بھر میں سیاسی رابطے شروع کر دیے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب میں 30 سے زائد سابق ارکانِ اسمبلی کا استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔
جہانگیر ترین اور علیم خان آئندہ چند روز میں لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں ملاقاتیں کریں گے۔
استحکامِ پاکستان پارٹی کے ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا کی بڑی سیاسی شخصیات کے ساتھ بھی دوبارہ رابطہ ہوا ہے۔
استحکامِ پاکستان پارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن بھی مکمل کر لی جائے گی۔
استحکامِ پاکستان پارٹی کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں درخواست دی جائے گی۔
استحکامِ پاکستان پارٹی کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ استحکامِ پاکستان پارٹی کی قیادت نے ممبر سازی مہم بڑے پیمانے پر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
Comments are closed.