پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کے جہاز سے متعلق سوال پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنا ردعمل دے دیا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی سے صحافی نے سوال کیا کہ سیاسی جہاز کے رخ کو 2023 کے الیکشن کےحوالے سے کیسے دیکھتے ہیں؟
اس کےجواب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جس کا جہاز ہے، اس نے جس طرف منہ کرنا ہے وہی جانتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ان کے پاس تو کوئی جہاز نہیں ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلیں گی، ان کا جہاز ہر طرف جاسکتا ہے۔
خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے موقع پر صحافیوں نے جہانگیر ترین سے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے سے متعلق پوچھا تو جہانگیر ترین مسکراتے رہے۔
صحافی نے سوال کیا تھا کہ کیا جہانگیر ترین کا جہاز کبھی ن لیگ کی طرف جاسکتا ہے؟
اس سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا کہ جہاز تو ہر طرف جاسکتا ہے۔
Comments are closed.