پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کی صحت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے، جس کے بعد وہ اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین لندن کے اسپتال میں زیر علاج تھے، طبیعت بہتر ہونے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق کچھ روز لندن میں آرام کریں گے۔
جہانگیر ترین جلد گروپ کے ارکان سے کانفرنس کال پر بات کریں گے اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ جہانگیر ترین چند روز قبل طبیعت کی خرابی کے باعث علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوئے تھے۔
Comments are closed.