تحریک انصاف ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی محمد اجمل چیمہ نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کسی بھی وقت وطن آسکتے ہیں۔
ایک بیان میں اجمل چیمہ نے کہا کہ جہانگیر ترین کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے نام دے دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات جاری ہیں، جو بہتر ہوگا وہی فیصلہ کریں گے۔
اس سے قبل اطلاعات آئیں کہ ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے چوہدری برادران سے ملاقات کی ہے۔
ترین گروپ اور چوہدری برادران میں سیاسی تعاون کا فیصلہ ہوا، اس حوالے سے قیادت کی جلد ملاقات متوقع ہے۔
Comments are closed.