
سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین نے سیلاب متاثرین کےلیے 10 کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے امداد دینے پر جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیا۔
جہانگیر ترین نے مجموعی طور پر سیلاب متاثرین کے لیے 10 کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے بعد سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔
سینئر سیاستدان نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین ہمارے اپنے ہیں، ہم سب کو بڑھ چڑھ کر ان کی مدد کرنی چاہیے۔
Comments are closed.