جمعرات 18؍ذیقعد 1444ھ8؍جون 2023ء

جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کے قیام کا باضابطہ اعلان کردیا

جہانگیر ترین کی قیادت میں بننے والی نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما پریس کانفرنس کررہے ہیں۔

سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کا گروپ آج لاہور کے مقامی ہوٹل میں نئی سیاسی جماعت "استحکام پاکستان پارٹی”کا باقاعدہ اعلان کررہا ہے، اس نئی سیاسی جماعت کے پیٹرن اِن چیف جہانگیر ترین ہیں۔

سندھ سے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی ، جے پرکاش شامل ہیں۔

اس نئی جماعت میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے عمران اسماعیل، علی زیدی، فواد چوہدری، عامرکیانی، محمود مولوی، جے پرکاش، مراد راس، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، نعمان لنگڑیال، ظہیر الدین علیزئی، جاوید انصاری اور طارق عبداللّٰہ شامل ہیں۔

نوریز شکور، رفاقت علی گیلانی، ممتاز مہروی، مہر ارشاد کاٹھیا، عثمان اشرف، جلیل شرقپوری، خرم روکھڑی، دیوان عظمت، جی جی جمال اور اجمل وزیر سمیت پی ٹی آئی کو خدا حافظ کہنے والے دیگر کئی ارکان بھی نئی پارٹی کاحصہ بن گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.