جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جہانگیر ترین نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

جہانگیر ترین نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 149 ملتان اور این اے 155 لودھراں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

آئی پی پی سربراہ نے اس کے ساتھ ہی پنجاب اسمبلی کے حلقہ 227 لودھراں 3 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

دوسری طرف پی ٹی آئی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے این اے122 اور 127 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.