بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جہانگیر ترین لندن پہنچے تو حالت نازک تھی، ذرائع

تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین جب لندن پہنچے تو ان کی حالت نازک تھی۔

لندن میں جہانگیر ترین کی طبی رپورٹس دیکھنے والے ذرائع نے جیو نیوز سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی رہنما جب لندن پہنچے تو ان کی حالت نازک تھی۔

تحریک انصاف ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی محمد اجمل چیمہ نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کسی بھی وقت وطن آسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین لندن میں ایک ہفتے تک ہارلے اسٹریٹ کے کلینک میں زیر علاج رہے ہیں۔

جہانگیر ترین اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اب آکسفور ڈ کے قریب نیوبری میں فیملی کے ہمراہ آرام کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ آمد سے قبل جہانگیر ترین شوکت خانم اسپتال لاہور میں زیر علاج رہے۔

تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ اور چوہدری برادران کے درمیان معاملات طے پاگئے۔

طبی ذرائع کے مطابق انہیں علم نہیں تھا کہ پی ٹی آئی رہنما کو کینسر سے متعلق کوئی مسئلہ ہے، طبی رپورٹس کے مطابق تو جہانگیر ترین پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق طبی رپورٹس سے لگتا ہے کہ جہانگیر ترین کو کورونا کے بعد کے اثرات کا سامنا تھا، اب وہ روبہ صحت ہیں اور فون کے ذریعے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.