استحکامِ پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین لندن سے واپس پاکستان پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین طبی معائنے کے لیے عید سے قبل برطانیہ گئے تھے۔
واضح رہے کہ استحکامِ پاکستان پارٹی کے قیام کے بعد جہانگیر ترین کا یہ لندن کا پہلا دورہ تھا۔
گزشتہ روز سیالکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جس نے اپنی انا کو قربان نہیں کیا اس کی قربانی کا کوئی فائدہ نہیں۔
پارٹی پالیسی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ جہانگیر ترین کی وطن واپسی پر پالیسی قوم کے سامنے پیش کریں گے۔
Comments are closed.