وفاقی وزیرِاطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین حکومت کے ساتھ ہیں، اپوزیشن کو نہیں پتہ ان کا لیڈر کون ہے۔
پنڈ داد خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 15 دن سے سن رہے ہیں عدم اعتماد آ رہی ہے، اپوزیشن نے صرف سیاسی دکان چمکائی ہوئی ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صورتحال سے لگتا ہے مارچ کے لیے بندے بھی ہم کو دینا پڑیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ روس کامیاب رہا، پہلی بار آزاد خارجہ پالیسی دیکھنے کو ملی، عمران خان دلیر رہنما ہیں، دورے سے انہیں پریشانی ہوئی جن کی دولت باہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ جنگ کے خلاف رہے ہیں، یوکرین روس کشیدگی سے تیل اور دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔
Comments are closed.