پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوئے، جہانگیر ترین کے ایئر ایمبولینس سے روانگی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر ایمبولینس صبح 5 بج کر 45 منٹ پر دبئی سے لاہور پہنچی، جو صبح 6 بج کر 40 منٹ پر جہانگیر ترین کو لے کر لندن روانہ ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین دو روز قبل ہی اسپتال سے گھر شفٹ ہوئے تھے، جہانگیر ترین کو پیٹ اور جگر کی تکلیف بتائی جاتی ہے۔
پی ٹی آئی ترین گروپ کے رہنما اب 1 ہفتے لندن میں رہیں گے جہاں وہ اپنا میڈیکل چیک اپ کرائیں گے۔
لندن روانگی سے قبل انہوں نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ کے نام اپنا پیغام بھی چھوڑا ہے۔
پیغام میں جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میڈیکل چیک اپ کے لیے لندن جا رہا ہوں، آپ لوگوں نے متحد اور رابطے میں رہنا ہے۔
Comments are closed.