اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

جہانگیر ترین، علیم خان، چوہدری سرور کوئی جماعت نہیں بنا رہے: عون چوہدری

جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چوہدری نے بھی نئی پارٹی بنانے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

ایک بیان میں عون چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین، علیم خان یا چوہدری سرور کوئی نئی جماعت نہیں بنا رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت حکومت کا حصہ ہیں اور حکومت کے ساتھ ہی کھڑے ہیں۔

عون چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترین گروپ مسلم لیگ ن کا اتحادی ہے اور رہے گا، ہم الگ سے کوئی نئی جماعت نہیں بنا رہے۔

سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان نے کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی تردید کر دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان نے کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی تردید کی تھی۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ نئی سیاسی جماعت کے قیام میں میری شمولیت سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں ہے، چوہدری سرور اور جہانگیر ترین سے اچھا تعلق ہے لیکن میرا سیاست کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان پر مشتمل نئی جماعت لانچ کرنے کی تیاری کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی قیادت میں نئی پارٹی کے قیام پر مشاورت اور اس کی تشکیل کے لیے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.