بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جہانگیرترین کی ملوں کو چینی فروخت کی مشروط اجازت کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین کی ملوں کو چینی فروخت کی مشروط اجازت کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ میں عبوری ریلیف کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے جس میں لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے۔

وکیل وفاق کا کہنا ہے کہ لاہورہائیکورٹ نے جے کے اورجے ڈی ڈبلیو ملزکے خلاف کارروائی نہ کرنے کاحکم دیا ہے۔

انہوں نے اپیل میں استدعا کی کہ سپریم کورٹ شوگر ملز کےخلاف کارروائی نہ کرنے کا ہائیکورٹ کاعبوری حکم کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز نے آج ہی لاہور ہائی کورٹ میں چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی، جس میں وفاقی و صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے جہانگیر ترین کی درخواست پر حکومت کو شوگر ملز کے خلاف آئندہ سماعت تک تادیبی کارروائی سے مشروط طور پر روک دیا۔

عدالت کی جانب سے شوگر ملز کو چینی کی قیمت میں فرق کے برابر مچلکے کین کمشنر کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.