denver hookup airbnb hookup Telford Pennsylvania hookup que significa hookup agency in singapore hookup Wurtsboro NY

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جہاز کے پَر کے اوپر چلتے شخص کو دیکھ کر دل دہل گئے

انڈونیشیا کا جزیرہ بالی، سرسبز پہاڑیوں والے خوبصورت مناظر کے لیے مشہور ہے۔یہ ایک بہت مشہور سیاحتی مقام بھی ہے، جو بہت سے مسافروں اور یہاں تک کہ غوطہ خوروں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

انسٹاگرام پر ’ارتھ پکس‘ کے نام سے پیج نے بالی کے ایک فوٹوگرافر کی دلکش ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

ویڈیو میں اس فوٹوگرافر کو ایک پہاڑی کی چوٹی پر کھڑے ہوائی جہاز کے معلق پَر کے اوپر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو دیکھ کر کچھ انٹرنیٹ صارفین کی سانسیں رُک گئیں اور کچھ کے دل دہل گئے۔

ایک صارف کا کہنا ہے کہ اگر میں وہاں ہوتا تو اپنے قدموں پر  قابو نہ رکھتے ہوئے گر پڑتا۔

پوسٹ کے کیپشن کے مطابق طیارے کو پہاڑی کی چوٹی پر زیادہ سے زیادہ سیاحوں کی توجہ مرکوز کرنے کے لیے رکھا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.