جمعہ 26؍ذیقعد 1444ھ16؍جون 2023ء

جہاز کی ونڈ اسکرین سے ٹکرا کر پرندہ اندر گھس آیا

ایکواڈور میں پرواز کے دوران جہاز کی ونڈ اسکرین سے پرندہ ٹکرا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بڑا پرندہ ونڈ اسکرین سے ٹکرانے کے بعد جہاز کے کاک پٹ میں گھس گیا جو کچھ دیر تک زخمی حالت میں رہنے کے بعد مر گیا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرندہ مردہ حالت میں ہے جبکہ پائلٹ کے جسم پر بہت سارا خون لگا ہوا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ یہ خود پرندے کا ہے یا پائلٹ اس واقعے میں زخمی ہوا کیونکہ جہاز کی ونڈ اسکرین بہت بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایکواڈور میں پیش آیا اور سوشل میڈیا پر صارفین اس سب کے دوران پائلٹ کی مہارت اور سکون دیکھ کر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

روسی ٹی وی کے مطابق طیارے کو بحفاظت لینڈ کرا لیا گیا جبکہ پائلٹ کی شناخت ایریل ویلینٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.