کراچی میں کلفٹن کے قریب سمندر کے کنارے ریت میں پھنسے بحری ’’جہاز ہینگ ٹونگ 77‘‘ کا ہیڈ حرکت کرنا شروع ہوگیا، جہاز کا اگلا سرا کامیابی سے موڑ دیا گیا۔
سیلویج کمپنی کے مطابق جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن کا تیسرا دور شروع کردیا گیا ہے جو دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گا ، جہاز کو بارج پر موجود ونچز سے کھینچا جا رہا ہے جبکہ جہاز پورٹ لے جانے کیلئے ٹگس جہاز کے قریب پہنچ گئی ہیں۔
شپنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ آج نئی حکمت عملی کے تحت جہاز نکالنے کی پوری کوشش جاری ہے۔
Comments are closed.