افغان طالبان کی دارالحکومت کابل میں واپسی کے بعد لوگوں کے ملک چھوڑنے کی ویڈیو اور تصاویر بڑی تعداد میں سامنے آرہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسے افغان بچے کی تصویر وائرل ہوچکی ہے جو جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر چھپا ہوا ہے۔
کابل ایئر پورٹ سے روانہ ہونے والے اس جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر موجود بچہ کسی کی آمد کا منتظر ہے۔
اسی کے کی سیٹوں پر دیگر لوگ بیٹھے ہیں اور وہ افغانستان سے باہر پہنچنا چاہتے ہیں۔
گزشتہ دنوں کابل ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والے امریکی جہاز میں لوگوں نے دیوانہ وار چڑھنے کی کوشش میں کچھ لوگ فضا سے گرکر جان کی بازی ہار گئے تھے۔
ایسی ویڈیو بھی اب منظر عام پر آرہی ہیں جن میں کابل ایئرپورٹ پر فوجی طیارے سے لوگ چمٹے ہوئے ہیں۔
افغانستان میں غیر یقینی صورتحال کے خوف کے باعث لوگ فوجی طیارے سے لٹک گئے تھے اور پھر اس سے گرکر ہلاک ہوگئے۔
امریکی فضائیہ نے تحقیقات شروع کردیں، قطر میں لینڈنگ کے بعد جہاز کے پہیے سے نکلنے والی لاش کا معاملہ بھی دیکھا جائے گا۔
واقعے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق فی الحال کچھ نہیں بتایا گیا۔
Comments are closed.