جمعرات 4؍ربیع الاول 1445ھ21؍ستمبر 2023ء

جہاز سے پرندہ ٹکرانے سے بچانے کیلئے ایئر پورٹس پر جدید خود کار سسٹم نصب ہو گا

جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات پر قابو پانے کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق 3 بڑے ایئر پورٹس پر جدید خود کار سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان سی اے اے نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں لاہور ایئر پورٹ پر جدید خود کار سسٹم لگایا جائے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کے ایئر پورٹس پر ہوائی جہازوں کو پرندے ٹکرانے سے محفوظ رکھنے کے لیے بڑے اقدام پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں اسلام آباد اور کراچی کے ایئر پورٹس پر سسٹم لگایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایئر پورٹس کے اطراف کی آبادیوں میں گندگی کے باعث پرندے ایئر پورٹ کی طرف آتے ہیں، یہ پرندے جہاز سے ٹکرا کر حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.