hookup Millerton best place for discreet hookups married hookups skateboards shirts carolina sweets hookup hotshot

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جھینگے وزن کم کرسکتے ہیں؟

ہمارے ہاں سی فوڈ میں مچھلی کے ساتھ ساتھ جھینگے بھی خوب شوق سے کھائے جاتے ہیں، یہ اپنی لذت اور غذائیت کی بنا پر بہت پسند کیے جاتے ہیں، ان کے بہت سےطبی فوائد بھی ہیں، مچھلی کی طرح ان میں بھی اومیگا تھری موجود ہوتا ہے جو دل کو صحت مند رکھتا ہے اور قلبی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

ان میں سلینیم کی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ کینسر سیلز بننے سے روکتی ہے جبکہ ان میں موجود کیلشیم ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط رکھتا ہے، اس میں موجود وٹامن بی12 دماغی بیماریوں سے حفاظت کرتا ہے، علاوہ ازیں اس میں موجود وٹامن ای چہرے کی جِلد کے لیے بہت اچھا ثابت ہوتا ہے۔

جھینگوں میں کیلوریز کم اور پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

جھینگے آپ کو وزن کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں:

پروٹین، وٹامن ڈی، وٹامن بی 3، اور زنک سے لدے جھینگے ان لوگوں کے لیے ایک بہترین کاربوہائیڈریٹ سے پاک غذا ہیں جو وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، زنک کی زیادہ مقدار بھی فائدہ مند ہے کیونکہ زنک جسم میں گردش کرنے والے لیپٹین کی سطح کو بڑھانے کا ایک طریقہ ہے۔ 

لیپٹین ایک ہارمون ہے جو جسم میں چربی کے ذخیرہ، بھوک اور توانائی کے اخراجات کو منظم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، لیپٹین کی ناکافی سطح کھانے کی خواہش اور زیادہ کھانے کی بنیادی وجہ ہے۔

جھینگے کے صحت سے متعلق دیگر فوائد:

غذائیت سے بھرپور:

جھینگوں میں وٹامنز اور معدنیات جیسے کیلشیم، فاسفورس، پوٹاشیم، وٹامن اے، وٹامن ای وغیرہ ہوتے ہیں۔ یہ وٹامن بی 12، بی6 اور نیاسین کی نمایاں مقدار سے بھرے ہوتے ہیں۔ وہ آئرن کا ایک بھرپور ذریعہ بھی ہیں جو خون کے سرخ خلیوں کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

پروٹین سے بھرپور:

 پروٹین سے بھرپور غذا وزن میں کمی اور وزن کے انتظام میں مدد کرتی ہے، پروٹین آپ کے جسم میں توانائی کی مقدار کو بڑھاتا ہے اور اسے ہضم ہونے میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے، اس طرح زیادہ کیلوریز جلتی ہیں اور آپ کو زیادہ دیر تک پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے اور وزن میں کمی میں مدد ملتی ہے۔

جھینگوں میں چکنائی کم ہوتی ہے:

جھینگوں میں چربی کی مقدار کم ہوتی ہے، جھینگے غیر سیر شدہ چکنائیوں کا بھرپور ذریعہ ہیں، جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں، اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو جھینگے کا انتخاب بہترین ہے۔

کیلوریز میں کم:

جھینگوں میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں، 100 گرام جھینگے میں صرف 115 کیلوریز ہوتی ہیں، ان کو دیگر کم کیلوری والی سبزیوں کے ساتھ پکائیں اور بےشمار فوائد حاصل کریں۔

اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور:

جھینگے بھی اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کا ایک بہت ہی بھرپور ذریعہ ہیں، اگر یہ فیٹی ایسڈ باقاعدگی سے استعمال کیے جائیں تو سوزش کو کم کرنے اور جسم کی چربی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.