آپ نے ہوائی جہاز پر سانپ کی موجودگی کے بارے میں تو سنا ہوگا لیکن کیا کبھی آپ نے جہاز پر مچھلی کی موجودگی کے بارے میں سنا ہے؟ اگر نہیں سنا تو پھر یہ ویڈیو آپ کو دکھادے گی۔
اس ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ امریکا میں ریاست یوتھا کی ایک جھیل میں مچھلیوں کی کم ہوتی ہوئی تعداد کو بڑھانے کے لیے فضا سے ایک جہاز کے ذریعے جھیل میں ہزاروں مچھلیاں گرائی جارہی ہیں۔
یہ ویڈیو ریاست یوتھا کے وائلڈ لائف ریسورسز ڈویژن نے اپنے فیس بک پیج پر شیئر کیا ہے جس میں جھیل میں مچھلیوں کی ری اسٹاکنگ کے عمل کو دکھایا گیا ہے جوکہ دیکھنے والوں کے لیے خاصا دلچسپ بھی ہے۔
اس ماہ کی نو تاریخ کو شیئر کی گئی اس ویڈیو کے لیے ایک ہزار لائیکس موصول ہوئی ہیں جبکہ 570 سے زیادہ افراد نے اسے شیئر بھی کیا ہے۔
Comments are closed.