بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جھوٹا مقدمہ کروانے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی: IG پنجاب راؤ سردار

نئے آئی جی پنجاب پولیس کا عہدہ سنبھالنے والے راؤ سردار علی خان نے وارننگ دی ہے کہ جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

آئی جی پنجاب کا منصب سنھبالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کے ساتھ تعلق رکھنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

نئے آئی جی پنجاب پولیس سردار علی خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، اس موقع پر پولیس کے دستے نے آئی جی پنجاب کو سلامی دی۔

انہوں نے کہا کہ ہراسانی کے واقعات کے خلاف قانون فوری طور پر حرکت میں آئے گا، بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا مزید کہنا ہے کہ پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو کم سے کم کیا جائے گا۔

پنجاب میں راؤ سردار کو نیا آئی جی تعینات کردیا گیا، جبکہ انعام غنی کو آئی جی ریلوے پولیس تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ محکمے میں کسی قسم کی گروپ بندی کی اجازت نہیں، کانسٹیبل سے لے کر آئی جی تک سب کی ڈیوٹی متعین ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.