جگر انسانی جسم کا اہم ترین عضو ہے، آج دنیا بھر میں جگر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
جگر میں وہ سیال پیدا ہوتا ہے جو ہاضمے میں مدد دیتا ہے، اس سیال کی وجہ سے جسم میں موجود چربی کو پگھلانے میں مدد ملتی ہے۔
یہ سیال خون سے تمام مواد ساقہ (toxins) کو ختم کرنے کا بھی ذمہ دار ہوتا ہے۔
ماہرینِ طب نے جگر کی خرابی کی چند علامات بتائی ہیں:
1- آنکھوں کی پلکوں کے کناروں پر زرد رنگ کے نشانات۔
2- پورے جسم میں موٹاپا یا پیٹ میں غیر معمولی ابھار۔
3- بغل یا گردن پر تہہ لگنا۔
4- جسم میں کھجلی ہونا۔
5- یرقان۔
ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ان میں سے کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو اسے نظرانداز نہ کریں بلکہ معالج سے رجوع کرکے معلوم کریں کہ آپ کا جگر ٹھیک سے کام کر رہا ہے یا نہیں۔
Comments are closed.