سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے نے راولپنڈی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جڑواں شہروں میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ نا کام بنا دیا، اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کر دی۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق پکڑے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےحاجی فقیر گروپ سے ہے.
دہشتگردوں کی شناخت حیات اللّٰہ اور وکیل خان کے ناموں سے ہوئی، ابتدائی تفتیش میں دہشتگردوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے مختلف اہداف کی ریکی کرکے تصاویر ٹی ٹی پی کمانڈر افغانستان کو بھجوائیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق حاجی فقیر گروپ افغانستان سے آپریٹ کر رہا ہے، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
Comments are closed.