چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ واقعے سے پاکستان کو، اسلام کو زخم لگا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اس وقت پورا پاکستان غمزدہ ہے، ہم یہاں چرچ میں مسیحی قائدین سے معافی مانگنے آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اکثریت مسلمانوں کی ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ غیر مسلم یا اقلیت سے جینے کا حق چھین لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ عمل کیا ہے میرا ان سے سوال ہے، یہ کس کو خوش کرنے کیلئے کیا ہے؟
حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ جوزف کالونی کے مجرموں کو سزا دی گئی ہوتی تو آج یہ معاملہ نہ ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کبھی ہم جڑانوالہ کا رونا روتے ہیں، کبھی ہم شانتی نگر کا رونا روتے ہیں۔
Comments are closed.