اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرابلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے جڑانوالہ میں ہونے والے واقعے کی مذمت کی، پورے ملک کے عوام واقعہ پر دکھی ہیں، ملوث افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ پر اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے،سیاسی صورتحال سے متعلق پیشرفت پرغیرملکی حکومتوں سے رابطے میں ہیں ، وزیراعظم نے جڑانوالا واقعہ میں ملوث مجرمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ،پنجاب حکومت نے جڑانوالہ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی پربھارتی بیانات کاجواب نہیں دوں گی، ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو خوف اور ہراسانی سے پاک ماحول فراہم کرنابھارت کی ذمہ داری ہے، ایسا ماحول ہوجس میں تماشائی پاکستانی کھلاڑیوں کوہراساں نہ کر سکیں۔
نئے الیکشن کے حوالے سے مختلف ممالک کے بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنے سیاسی معاملات کو آئین و قانون کے مطابق حل کرے گا۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ افغان طالبان سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ کا پاکستان کے اندر حملے کرنے کے خلاف بیان خوش آئند ہے جبکہ روس کی طرف سے 14 اگست کے بیان اور انتظامات کیلئے شکرگزار ہیں۔mk
Comments are closed.