ہفتہ یکم صفر المظفر 1445ھ19؍اگست 2023ء

جڑانوالہ میں ہونے والا واقعہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ میں ہونے والا واقعہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا۔

محسن نقوی نے بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، تین سے چار روز میں ہونے والے نقصان کو پورا کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ واقعہ بہت افسوسناک ہے، سب کو مل کر ایسی پالیسی بنانا پڑے گی کہ یہ واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

بین المذاہب ہم آہنگی اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیے میں بشپ ندیم کامران نے کہا کہ جڑانوالہ میں دلخراش واقعے، چرچ اور دیگر املاک کو نقصان پہنچانے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ جڑانوالہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں، وطن عزیز کو امن و آشتی کا گہوارہ بنائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.