جمعہ یکم ربیع الثانی 1444ھ28؍اکتوبر 2022ء

جو MQM میں آنا چاہتا ہے آجائے، جیسے میں آیا، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے لیے آنے والے تمام ماہ خوشخبری کے ہونگے، جو لوگ ایم کیو ایم میں آنا چاہتے ہیں آئیں، جیسے میں آیا۔

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ میرا فرض ہے کہ سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی پیدا کروں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ میں اپنا کردار ادا کر رہا ہوں، ایم کیو ایم پاکستان اور پی پی پی کے مذاکرات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہر موقع پر اہم کردار ادا کر رہی ہے، عوام اندازہ کرچکے کہ کون ملک کو معاشی بدحال کرنا چاہتا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جو ملک بچانا چاہتے ہیں انہوں نے آج اپنا کردار ادا کیا، جن لوگوں نےمینڈیٹ دینے میں غلطی کی وہ جاگ گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر پاکستانی محب وطن ہے، ہم سیاسی لوگ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.