منگل25؍صفر المظفر 1445ھ12؍ستمبر2023ء

جو ہونا تھا ہو گیا اب اگلے میچز پر فوکس کریں، ذکاء اشرف کا قومی کھلاڑیوں کو پیغام

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر سینئر کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

چیئرمین ذکاء اشرف نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اس لیے حوصلہ نہیں ہارنا۔

انہوں نے کہا کہ غلطیوں سے سبق سیکھیں اور اگلے میچز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں، جو ہونا تھا ہو گیا اب اگلے میچز پر فوکس کریں۔

ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ مجھے آپ سب کھلاڑیوں پر اعتماد ہے، آپ ایشیا کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آپ مسلسل جیتتے آ رہے ہیں اور آئندہ بھی جیتیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاک بھارت میچ کے نتیجے پر اظہار خیال کیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے سپورٹ کرنے پر چیئرمین ذکاء اشرف کا شکریہ ادا کیا۔

بابر اعظم نے کہا کہ اگلے میچز جیتنے کے لیے سرتوڑ کوشش کریں گے، فائٹ دکھائی دے گی، سو فیصد کھیل پیش کریں گے، ایشیا کپ پر فوکس ہے اور ہم ضرور کامیابی حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز سے شکست دی تھی جبکہ اسی ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا میچ بارش کے باعث مکمل نہیں ہوسکا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.