مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جو کہتے تھے اس کے بغیر پاکستان نہیں چلے گا، چل رہا ہے اور چلتا رہے گا۔
حیدرآباد میں نمازِ عید کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جو کہتے تھے ان کے بغیر مر جائیں گے وہ سب زندہ ہیں۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ذاتی انا، تکبر اور طاقت کی خاطر پاکستان کی بنیادیں ہلا دی گئیں، اب پاکستان مزید تجربوں کا متحمل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ میں کن اداروں کی بات کر رہا ہوں، آپ بھی وہ راستہ اپنائیں جس سے ملک خوشحالی کی طرف جائے۔
مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان ہمارا محبوب ادارہ ہے لیکن ہمیں شکایت بھی ہے، عوام افواجِ پاکستان سے پیار اور فخر کرتے ہیں۔
Comments are closed.