مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے اُس کی سیاسی وجوہات ہیں۔
ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں اتنا بڑا بحران آیا کہ معیشت برے طریقے سے متاثر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سمجھ رہے ہیں کہ جو کچھ ہو رہا ہے، اُس کی سیاسی وجوہات ہیں، ان سیاسی وجوہات سے غریب آدمی کو کوئی غرض نہیں۔
ق لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ عام آدمی مہنگائی سے پریشان ہے، جس کے لیے تمام جماعتیں مل بیٹھ کر حل نکالیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اختلافات نہیں بھولنا چاہتیں تو نہ بھولیں لیکن اختلاف کو فی الحال التوا میں ضرور ڈال دیں۔
چوہدری شجاعت نے یہ بھی کہا کہ تمام اختیار رکھنے والے لوگ ایک ایجنڈے یعنی معیشت کے حل کے لیے سوچیں کیونکہ موجودہ حالات میں ورکنگ ریلیشن شپ ہونی چاہیے۔ تاکہ ملک کے معاملات بغیر کسی رکاوٹ کے چل سکیں اور تعصب کا شکار نہ ہوں۔
Comments are closed.