وزیراعظم آزاد کشمیر سردارعبدالقیوم کا کہنا ہے کہ ریاست میں حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں، جو کام کرے گا اسی کی عزت ہوگی۔
سردارعبدالقیوم نے بیوروکریسی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ریاست میں حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں، ریاستی عوام خوشحال ہوگی تو لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب مثبت پیغام جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیں گے، بیوروکریسی رول آف لاء پرعملدرآمد یقینی بنائے، جو کام کرے گا اسی کی عزت ہوگی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ فنڈز کی کمی نہیں ہونے دوں گا،ریاست کو ماڈل اسٹیٹ بنائں گے، کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، ملک و قوم کی بہتری کےلیےکام کریں گے۔
سردار عبدالقیوم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسا عمل نہیں ہونا چاہیے جس سے ایل او سی کی دوسری جانب غلط پیغام جائے۔
Comments are closed.