سینئر قانون دان اور چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجا نے بند کمرے کے ٹرائل کو غیر قانونی آئینی کہہ دیا۔
سائفر کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جو ٹرائل بند کمرے میں عمومی رسائی کے بغیر ہوگا وہ غیر آئینی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ خصوصی عدالت کے جج کا انتخاب کس بنیاد پر کیا گیا؟
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ اب تمام معاملات سپریم کورٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
Comments are closed.