عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو نسلی اور اصلی ہے وہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔
ایف نائن پارک میں خطاب کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ مرد کی غیرت اور اصول کا پتہ تب چلتا ہے، جب وہ سچ کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج سے کہتا ہوں قوم کی ڈاکوؤں سے جان چھڑائی جائے، اگر اب بھی چوروں اور ڈاکوؤں سے جان نہ چھڑائی تو ملک ڈوب جائے گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری جیسے ڈاکو سے جان چھڑوا کر الیکشن کروائے جائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں کے پاس قبروں کھدوانے کے پیسے نہیں ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ غریب کو اسمبلیوں میں نہیں جانے دیا جاتا، میں واحد سیاستدان ہوں جو ٹاٹ اسکول سے پڑھ کر 16 بار وزیر بنا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج عظیم ہے، میں نے کبھی بھی اس کے خلاف بات نہیں کی۔
Comments are closed.