پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تھر کے ریگستان سے بلاول وزیراعظم کے نعروں کی گونج اسلام آباد تک سنائی دے رہی ہے۔
اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو لاڈلا وزیراعظم بننے کیلئے آیا ہے لندن واپسی کا ٹکٹ کٹوالے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 8 فروری کو عوام کی عدالت سجے گی، عوام منصف ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والوں کو وسطی پنجاب میں ہرائیں گے۔
Comments are closed.