ہفتہ 24؍رمضان المبارک 1444ھ 15؍اپریل 2023ء

جو قانون ابھی آیا ہی نہیں اس کا فیصلہ عدلیہ نے کیا، مصدق ملک

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ جو قانون ابھی آیا ہی نہیں اس کا فیصلہ عدلیہ نے کیا، فیصلے سے لگتا ہے کہ ایک نئی ڈاکٹرائن آف نسیسٹی آئی ہے۔

پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ عدلیہ کو آئین سازی کرنی ہے تو پارلیمان میں آجانا چاہیے۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ آئین میں یہ واضح نہیں کہ تمام اسمبلیوں کے الیکشن ایک ہی دن ہوں گے۔

مصدق ملک نے کہا کہ عدلیہ کے چار ججز نے کہا انتخابات سے متعلق سوموٹو نہیں لیا جاسکتا تھا، دو ججز نے تو لکھ کر دیا یہ چار تین کا فیصلہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.