جمعہ 18؍رجب المرجب 1444ھ10؍فروری 2023ء

جو دل بعد میں ٹوٹنے تھے وہ آج ٹوٹ گئے، اپنی شادی پر شاداب کا تبصرہ

آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنی شادی پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جو دل بعد میں ٹوٹنے تھے وہ آج ٹوٹ گئے ایسا تو ہوتا ہے۔ انہوں نے سب کرکٹرز کی شادی ایک ساتھ ہونے کو اتفاق قرار دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں شاداب خان نے کہا کہ میں تو آسٹریلیا جانے والا تھا لیکن شادی ہوگئی۔ شادی کی بہت زیادہ خوشی ہے، سب کچھ بہت جلدی ہوا، جس کا انہیں بھی اندازہ نہیں تھا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ہمیں ایسے کھلاڑی چاہیے جو جدید کرکٹ کھیل سکیں۔

نائب کپتان نے مزید کہا کہ کرکٹرز نے مل کر ایک ساتھ شادی کا کوئی پلان نہیں بنایا تھا، حارث اور ان کا شادی کو کوئی پلان نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہین اور شان مسعود کا شادی کا پلان پہلے سے تھا، حارث رؤف کی انجری ہوئی اس کو وقت ملا اور شادی کرلی۔

شاداب خان نے یہ بھی کہا کہ مجھے بھی انجری ہوئی، میں تو آسٹریلیا جانے والا تھا لیکن شادی ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ ثقلین مشتاق سے ابھی سسر والا سین نہیں ہے، کوچ والا ہی تعلق ہے وہ ڈانٹتے رہتے ہیں، ثقلین مشتاق کو ثقی بھائی ہی بولوں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.