بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جو حالات چل رہے ہیں لگتا ہے سب کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا ہے، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں نے تقریر کی تو نور عالم نے کہا کہ آپکاسافٹ وئیر اپڈیٹ ہو گیا ہے، جو حالات چل رہے ہیں لگتا ہے سب کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ کہ تمام الیکشنز پر سوالیہ نشان ہیں، ایک الیکشن ٹھیک ہوا اس کے بدلے میں ملک ٹوٹ گیا، ہمارے ملک میں الیکشن ہونے سے کرائسز پیدا ہوجاتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کچھ روز قبل آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے بریفنگ دی، آٹھ گھنٹے میں بھی بریفنگ مکمل نہیں ہو سکی تھی، صرف افغانستان پر بات کی گئی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آج سے جند روز قبل امریکی رات کے اندھیرے میں وہاں سے چلے گئے، افغانستان نیٹو کی مداخلت کی وجہ سے جنگ کا اکھاڑہ بنا ہوا تھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ کورونا صورتحال میں دو سال قبل بتایا تھا کہ تعلیم کے شعبے میں چیلنج ہوگا، حکومت نے دو سالوں میں سلیبس مکمل کروانے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی، سلیبس مکمل کروائے بغیر امتحانات طلبا سے زیادتی اور ظلم ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں وہاں ایسی حکومت آئے جو افغان عوام کے لیے بہتر ہو، ہمیں بھی ماضی کے فیصلے پر غور کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 روز سے پھر سے کورونا کا شور مچا ہوا ہے، جن کو بیماری ہو ان کو کورونا کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اسی طرح اگر حالات خراب ہوتے ہیں تو ہم کس طرح اس کا مقابلہ کریں گے، جس گھر میں اتحاد نہ ہو آئین کی تکریم نہ ہو وہاں سسٹم کو چلانا مشکل ہوتا ہے، یہ ادارہ آئین کے تحت سب سے زیادہ قوت والا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اپنے آپ سے پوچھیں کیا واقعی یہ ادارہ اتنی قوت والا ہے، ووٹ کو عزت دینے کا مطلب آئین کے مطابق عملدرآمد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.