منگل 13؍رمضان المبارک 1444ھ4؍اپریل2023ء

جو جعلی خدشات پھیلا رہے تھے وہ غلط ثابت ہوئے، نجم سیٹھی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ جو لوگ جعلی خدشات پھیلا رہے تھے وہ غلط ثابت ہوئے ہیں۔ 

اپنے بیان میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم آج ملنے کے لیے آئے تھے، بابر کو بتایا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

دونوں فارمیٹ میں بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شاداب خان ان کے نائب ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.