پی ٹی آئی کے منحرف رکن علیم خان نے کہا ہے کہ جو پاکستان اور قوم کے لیے بہتر ہو گا اسے ووٹ دیں گے۔
علیم خان پنجاب اسمبلی پہنچ گئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ گورنر چوہدری سرور کو اس لیے ہٹایا گیا ہے کہ وہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو ہٹانا چاہتے تھے۔
علیم خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر آئین کے مطابق فیصلے کرتے ہیں، یہ جو چاہیں کر لیں، آج جس نے جیتنا ہے وہ جیتے گا۔
واضح رہے کہ آج پنجاب اسمبلی میں وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب ہونے جا رہا ہے۔
حمزہ شہباز اور چوہدری پرویز الہٰی وزارتِ اعلیٰ کے لیے امیدوار ہیں۔
Comments are closed.