جمعرات 19؍جمادی الثانی 1444ھ12جنوری 2023ء

جو بھی فیصلہ کروں گا بھاری دل سے کروں گا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ جو بھی فیصلہ کروں گا بھاری دل سے کروں گا۔ 

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی، گورنر اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو 48 گھنٹےمیں اسمبلی خود تحلیل ہوجائے گی۔

لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی عوامی نمائندگان کا ہاؤس ہے۔ اسمبلی کو تحلیل کرنا کوئی آسان فیصلہ نہیں ہوتا۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ایڈوائس پر عملدر آمد کرنا ناخوشگوار لمحہ ہوگا۔ 

ادھر ذرائع گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کل وزیراعلیٰ پنجاب کی ایڈوائس پر فیصلہ کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.