پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت جو ہمارے ساتھ نہیں کر پایا وہ پاکستان تحریک انصاف نے کر دکھایا۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو پر حملے، کور کمانڈر کے گھر پر حملے اور شہدا کی یادگاروں کی توہین کے باوجود چیف جسٹس نے عمران خان کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
مولانا فضل الرحمان عمران خان کو کہا گیا کہ ان واقعات کی مذمت کریں، انہوں نے مذمت سے بھی انکار کردیا۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ کیا عدالت کے احاطے سے صرف ایک شخص کی گرفتاری ہوئی؟
مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ آج جو فیصلہ آیا ہے اس کی آڈیو ایک روز پہلے چل چکی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج جو آڈیو آئی ہے اس میں کل کے فیصلے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے شہدا کی یادگار کو توڑا، ان کے لیڈر کے آنے پر کہا گیا کہ آپ کے آنے سے خوشی ہوئی۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ان پر غداری کا مقدمہ درج ہوتا۔
Comments are closed.