امریکی صدر جو بائیڈن کی پالتو بلی ’وِلو‘ میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی۔
جو بائیڈن اور خاتون اوّل جِل بائیڈن کی پالتو بلی’وِلو‘ کی سوشل میڈیا پر وائرل ایک دلچسپ ویڈیو میں اسے وائٹ ہاؤس میں کرسمس کے لیے کی گئی خوبصورت سجاوٹ کو تجسس کے ساتھ دیکھتے، کھیلتے کودتے اور شرارتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ’وِلو‘ کی یہ ویڈیو امریکا کی ایک مشہور کمپنی ’دی ڈوڈو‘ کی ایگزیکٹو پروڈیوسر جوانا زیلمین نے بنائی ہے۔
اس ویڈیو میں جِل بائیڈن کو ’وِلو‘ سے ہونے والی اپنی پہلی ملاقات کا دلچسپ قصّہ سناتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ’وِلو‘ سے میری پہلی ملاقات 2020ء میں ایک فارم پر میری تقریر کے دوران ہوئی تھی جہاں اس نے میری تقریر کو بہت غور سے سنا اور تب سے ہی یہ ہمارے ساتھ رہتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ ’وِلو‘ کی پہلی ویڈیو نہیں ہے جو میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہے اس سے پہلے 2022ء میں بھی اس کی ایک ویڈیو نے میڈیا کو اپنی جانب متوجہ کیا تھا۔
Comments are closed.