امریکی صدر جو بائیڈن اقوامِ متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے دوران سو گئے۔
اسکاٹ لینڈ میں جاری بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے افتتاحی خطاب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے آنکھیں بند کر لیں۔
ایک موقع پر ان کے ایک معاون نے آ کر انہیں کچھ کہا جس پر انہوں نے آنکھیں کھولیں، لیکن بدستور نیند سے جھولتے رہے۔
واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام اسکاٹ لینڈ کے شہرگلاسگو میں موسمیاتی کانفرنس کوپ 26 جاری ہے۔
موسمیاتی کانفرنس میں تقریباً 2 سو ممالک کے وفود شریک ہیں، کانفرنس میں چینی صدر کا تحریری پیغام پڑھ کر سنایا جائے گا۔
چینی صدر شی جن پنگ کورونا وائرس کی وباء کے سبب موسمیاتی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔
رواں سال عالمی موسمیاتی کانفرنس کی صدارت مشترکہ طور پر برطانیہ اور اٹلی کر رہے ہیں۔
گلاسگو میں عالمی موسمیاتی کانفرنس 12 نومبر تک جاری رہے گی، کوپ 26 کا مقصد دنیا کو درپیش موسمیاتی چیلنجز کا سدِباب کرنا ہے۔
Comments are closed.