امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیلیوں کی حفاظت کے لیے جو اسرائیل کو درکار ہوا وہ فراہم کریں گے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے جنگی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے پر بھی بات کی ہے، جنگ میں شہریوں کی جانوں کا زیادہ سے زیادہ تحفظ یقینی بنایا جائے۔
امریکی صدر نے کہا کہ امن سے جینے کی خواہش رکھنے والے معصوم فلسطینیوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے، اسی وجہ سے غزہ کے فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کا معاہدہ کیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر 16 ویں روز بھی بمباری جاری ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسرئیلی بمباری سے مزید 266 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 117 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ میں دو ہفتوں کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 6 سو سے تجاوز کرگئی۔
Comments are closed.